زیتون کی کاشت، معیاری بیج، کسان کارڈ، جدید منڈیاں، کولڈ اسٹوریج اور سائنسی تحقیق کے ذریعے صوبے میں زرعی شعبے کو جدید اور پائیدار بنانے پر توجہ
زراعت میں جدید طریقوں اور پانی کے مؤثر استعمال کو فروغ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی معاونت کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ ان اقدامات میں پائیدار زراعت، پانی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جدید زرعی طریقوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔بلوچستان میں زیتون کی کاشت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ دالبندین میں جدید ماڈل فارمز کے قیام، سائنسی بنیادوں پر زیتون کا تیل نکالنے کے پلانٹس اور لاکھوں زیتون کے پودوں کی تقسیم کے ذریعے صوبے میں زیتون کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
Sustainable farming practices are helping Balochistan build a greener and more resilient agricultural economy.
کسانوں کو بیج اور زرعی سہولیات کی فراہمی
ڈیرہ بگٹی میں مقامی کسانوں کی معاونت کے لیے گندم، چنے اور سرسوں کے معیاری بیج سمیت زرعی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد فصلوں کی پیداوار بہتر بنانا اور مقامی زراعت کو فروغ دینا ہے۔کسانوں کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے بینظیر کسان کارڈ، تصدیق شدہ معیاری بیج، جدید گرین ٹنلز اور جڑی بوٹیوں سے متعلق زرعی ادویات کی فراہمی بھی زرعی شعبے کی ترقی کے اقدامات میں شامل ہے۔
جدید منڈیوں اور زرعی تحقیق پر توجہ
کسانوں کو بہتر مارکیٹ تک رسائی دینے کے لیے جدید زرعی انفراسٹرکچر اور نئی فروٹ و سبزی منڈیوں کے قیام پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ کولڈ اسٹوریج کی سہولیات، کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ اور مارکیٹ تک بہتر رسائی کے ذریعے فصلوں کے ضیاع میں کمی اور کاشتکاروں کو بہتر منافع کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔زرعی شعبے میں جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ فیلڈ اسٹاف کی حاضری اور شفافیت بہتر بنانے کے لیے AI-based Facial Recognition Attendance System (AIFRAMS) نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ جدید ریسرچ لیبارٹریز کے قیام اور ہزاروں کسانوں کو سائنسی تربیت کی فراہمی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
ان اقدامات کا مقصد بلوچستان میں جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی نظام کو فروغ دینا، کسانوں کی آمدن اور پیداوار میں بہتری لانا اور صوبے کو زرعی شعبے میں زیادہ خودکفیل بنانا ہے۔



