Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

بلوچستان میں جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز، 11 ڈویژنز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے

✍️ Nazrban Balochistan 📅 06 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جشنِ آزادی کی مناسبت سے بلوچستان کے 11 ڈویژنز سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

کوئٹہ میں 40 کھیلوں پر مشتمل اسپورٹس فیسٹیول شروع

کوئٹہ میں 40 گیمز پر مشتمل اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 4 اگست سے نواب اکبر خان بگٹی سٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے، جس کا افتتاح صوبائی سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے کیا۔

اس ٹورنامنٹ میں 11 ڈویژنز سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 9 اگست تک جاری رہے گا۔

کوئٹہ میں جشنِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ

جشنِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح 4 اگست کو صوبائی مشیرِ کھیل مینا مجید بلوچ نے کیا۔ فٹبال ٹورنامنٹ میں کوئٹہ سے 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 10 اگست کو ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Sports activities are bringing young athletes together for Independence Day celebrations.

دیگر کھیلوں کے مقابلے 7 اگست سے شروع ہوں گے

جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں دیگر گیمز کا آغاز 7 اگست کو ہوگا، جو 13 اگست تک جاری رہے گا۔

ڈویژن سطح پر جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول میں علاقائی کھیلوں سمیت 12 گیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں