Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

تفتان اسکول کی تزئین و آرائش مکمل، دکی فٹبال گراؤنڈ کی بہتری کا کام جاری

✍️ Nazrban Balochistan 📅 23 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بی ایس ڈی آئی کے تحت تعلیمی و کھیلوں کی سہولیات میں بہتری، طلباء اور نوجوانوں کیلئے بہتر ماحول کی فراہمی

کوئٹہ، 23 ستمبر: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت تفتان میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کی عمارت کی مرمت، رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا، جبکہ دکی میں فٹبال گراؤنڈ کو بہتر اور معیاری اسپورٹس اسپیس میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔

تفتان اسکول کی حالت میں بہتری

بی ایس ڈی آئی فیز ون کے تحت اسکول کی عمارت کی بہتری سے تعلیمی ماحول میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ تاہم کھڑکیوں کے شیشے، واٹر ٹینکی، پمپ اور پلمبنگ سے متعلق بعض کام تاحال باقی ہیں۔

پانی کی قلت دور کرنے کیلئے یونین کونسل تفتان کے چیئرمین میر نذیر احمد محمد حسنی کی جانب سے بورنگ کا کام بھی جاری ہے، جس کی تکمیل سے اسکول میں پانی کی سہولت بہتر ہونے کی توقع ہے۔

دکی فٹبال گراؤنڈ کی بہتری کا منصوبہ

دکی میں بی ایس ڈی آئی کے تحت فٹبال گراؤنڈ کی بہتری کیلئے مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے گراؤنڈ کا دورہ کرکے جاری کام، تعمیراتی معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں۔

منصوبوں کی تکمیل سے تفتان کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات جبکہ دکی کے نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے بہتر اور منظم ماحول میسر آنے کی توقع ہے

۔BSDI improves educational and sports facilities in Balochistan as Taftan school renovation is completed and Duki football ground development continues.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑