Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق کی جانب بتایا گیا ہے۔

A 4.5-magnitude earthquake struck Khuzdar and surrounding areas in Balochistan, with no casualties reported

جانی نقصان کی اطلاع نہیں

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑