پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی بھاؤ بڑھ گیا
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونا بھی مہنگا ہوگیا
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 59 ڈالر اضافہ
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 59 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 184 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوگیا
Gold Prices Surge in Pakistan After Consecutive Declines; Per Tola Rate Rises by Rs 5,900 to Rs 440,936



