Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بین الاقوامی

شفقت علی خان آرمینیا میں پاکستان کے پہلے غیرمقیم سفیر مقرر

✍️ Nazrban Balochistan 📅 12 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاکستانی سفیر نے آرمینیا کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کردیں، وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے بھی ملاقات

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کو آرمینیا میں پاکستان کا پہلا غیرمقیم سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

شفقت علی خان آرمینیا میں غیرمقیم سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

آرمینیا کے صدر کو سفارتی اسناد پیش

شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان، آرمینیا سفارتی تعلقات

یاد رہے کہ پاکستان اور آرمینیا نے 31 اگست 2025 کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔

شفقت علی خان کی بطور پہلے غیرمقیم پاکستانی سفیر تقرری کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Shafqat Ali Khan appointed Pakistan’s first non-resident ambassador to Armenia as Islamabad and Yerevan strengthen newly established diplomatic ties.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں