Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

لوامز اور چین کی ڈالیان اوشین یونیورسٹی میں میرین سائنسز کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 24 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

لوامز اور چین کی ڈالیان اوشین یونیورسٹی کے درمیان میرین سائنسز، فشریز، ایکوا کلچر اور ماحولیاتی علوم میں مشترکہ تحقیق اور تعلیمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

لسبیلہ: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (لوامز) اور چین کی ڈالیان اوشین یونیورسٹی کے درمیان میرین سائنسز کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔

لوامز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے چین کا دورہ کیا، جہاں دونوں جامعات کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ اس موقع پر وفد کا استقبال ڈالیان اوشین یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹ پروفیسر لیو وین ہے نے کیا۔

معاہدے کے تحت میرین سائنسز، فشریز، ایکوا کلچر، اوشینوگرافی اور ماحولیاتی علوم میں مشترکہ تحقیق کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، مشترکہ تحقیقی منصوبے اور سائنسی اشاعتوں پر بھی تعاون کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق لوامز کے نمایاں طلبہ کو چین میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ وفد نے دورے کے دوران ڈالیان اوشین یونیورسٹی کی جدید تحقیقی لیبارٹریوں اور میرین ریسرچ مراکز کا بھی دورہ کیا، جبکہ دونوں جامعات نے تعلیمی و تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں