Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

میر ظہور بلیدی: بلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیر منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے، شاہراہوں کے تحفظ اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

کوئٹہ: وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں اے اور بی ایریاز کی تقسیم کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔

کوئٹہ میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے اور بلوچستان کی تمام قومی شاہراہوں کو عوام کی محفوظ آمدورفت کے لیے محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کے تحت تنصیب شدہ بعض کیمروں کو دہشت گرد حملوں میں نقصان پہنچا، تاہم منصوبے کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ذریعے اسکالرشپ پروگرام کی منظوری دی، ایک تعمیر نو شدہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے، بلوچستان پلاننگ مینوئل کی منظوری، چائلڈ پروٹیکشن رولز اور کیڈٹ کالجز بورڈ میں اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی۔سبی شاہراہ منصوبے کے لیے وفاقی حکومت 15 ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ باقی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں نئی تحصیل کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے، جس سے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو زمینی حقائق کے تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں