Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر احتجاج میں گرفتار تمام سرکاری ملازمین رہا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گرینڈ الائنس کی درخواست پر گزشتہ احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام سرکاری ملازمین کی رہائی کا حکم دے دیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے تقریباً 50 ملازمین کو رہا کر دیا۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر حکومت بلوچستان نے گزشتہ احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام سرکاری ملازمین کو رہا کر دیا۔ یہ فیصلہ گرینڈ الائنس کے قائدین کی درخواست پر فراخدلانہ اور مثبت انداز میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے تقریباً 50 سرکاری ملازمین کو رہا کر دیا۔

حکومت بلوچستان نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ سرکاری ملازمین آئندہ سرکاری ملازمت کے نظم و ضبط، قواعد و ضوابط اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں گے اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔

حکومت نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں ایسے کسی طرزِ عمل سے گریز کیا جائے گا جو سرکاری ملازم کے وقار، ذمہ داری اور ضابطۂ اخلاق سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں