Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کا مکہ مکرمہ کے تحفظ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 26 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت سعودی عرب پر حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ دفاعی تعاون اور حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Pakistan and Saudi Arabia reaffirm joint defence cooperation to protect Makkah Al-Mukarramah and Saudi civilian and economic facilities under the Makkah Joint Defence Agreement.

مکہ مکرمہ اور شہری تنصیبات پر حملوں کا معاملہ

شہزادہ خالد بن سلمان کے مطابق ملاقات میں مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ میں شامل ممالک کے چیفس آف اسٹاف کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کی شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر گفتگو کی گئی۔

گزشتہ روز ریاض میں سعودی، پاکستانی اور ترک مسلح افواج کے چیفس آف اسٹاف کا اجلاس بھی ہوا، جس میں دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون مزید مضبوط بنانے اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام پر اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ دفاعی تعاون کا اعادہ

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ تینوں ممالک نے اس معاہدے کے تحت اجتماعی دفاع اور سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطے دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو عملی شکل دینے کے سلسلے میں جاری مشاورت کا حصہ ہیں۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑