Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

پاکستان ہر خطرے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

✍️ Nazrban Balochistan 📅 09 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے حملوں میں شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

سعودی عرب کی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل حمایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

حوثی ملیشیا فوری حملے بند کرے، وزیراعظم

شہباز شریف نے حوثی ملیشیا پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے۔

وزیراعظم نے سعودی افواج اور اتحادی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا۔

حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مشکل حالات میں سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔

Pakistan PM Shehbaz Sharif Condemns Houthi Attacks on Saudi Airports, Reaffirms Full Support for Saudi Arabia’s Security and Sovereignty.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑