بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایونٹ، کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات کے لیے بھی مقابلے کرانے کا اعلان
بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں سکول کی طالبات کے لیے بیڈمنٹن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سکولوں کی طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔
ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد طالبات کو سکول کی سطح پر کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک اور صوبے کا نام روشن کر سکیں۔
طالبات نے مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے آگے بڑھ کر مستقبل میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتی ہیں۔
مقابلے ایک روز تک جاری رہیں گے، جبکہ کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات کے لیے بھی بیڈمنٹن مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
Quetta Hosts Badminton Competitions for Schoolgirls to Promote Sports and Empower Female Students in Balochistan.



