Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

کوئٹہ: پیپلزپارٹی رہنماؤں کی غزالہ گولہ اور کرن بلوچ سے ملاقات، کشمیری برادری کی تقریب میں بھی شرکت

✍️ Nazrban Balochistan 📅 24 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پیپلزپارٹی رہنماؤں نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کرن بلوچ سے ملاقات میں خواتین کی فلاح، سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و مشیر وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم، پیپلزپارٹی کشمیر سندھ کے صدر سردار ذوالفقار اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کرن بلوچ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خواتین کی فلاح و بااختیاری، سیاسی صورتحال اور آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی رہائش گاہ پر کوئٹہ میں مقیم کشمیری برادری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیری عوام کے مؤقف کی حمایت کرتی آئی ہے۔

تقریب کے دوران کشمیری برادری کے نمائندوں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جبکہ رہنماؤں نے ان کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں