بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت نئی دکانوں کی تعمیر اور بازار کی سیکیورٹی و پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے اقدامات
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) فیز تھری کے تحت گوادر میں خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے اور انہیں محفوظ ماحول مہیا کرنے کے لیے ویمن بازار کی توسیع کا کام جاری ہے۔
ویمن بازار گوادر میں پہلے مرحلے کے دوران 14 دکانیں قائم کی گئی تھیں، تاہم محدود جگہ کے باعث مزید خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کرنے میں مشکلات درپیش تھیں۔ توسیعی منصوبے سے مزید دکانوں کی گنجائش پیدا ہوگی۔
سیکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے باؤنڈری وال کی تعمیر
منصوبے کے دوسرے حصے میں ویمن بازار اور 11 سرکاری دفاتر کے درمیان باؤنڈری وال بھی تعمیر کی جائے گی، جس کا مقصد بازار کی سیکیورٹی اور خواتین کی پرائیویسی کو بہتر بنانا ہے۔
خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب اہم قدم
منصوبے کی تکمیل سے مزید خواتین کو کاروبار شروع کرنے، اپنی آمدن پیدا کرنے اور محفوظ ماحول میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
بی ایس ڈی آئی فیز تھری کا یہ منصوبہ گوادر میں خواتین کی معاشی خودمختاری، کاروباری صلاحیتوں کے فروغ اور خاندانوں کی معاشی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔
Gwadar Women Bazaar Expansion Under Balochistan Special Development Initiative Phase III to Create More Business Opportunities and Promote Women’s Economic Empowerment.



