Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

گوادر کے 10 میٹرک ٹاپرز کے لیے بیف کی مکمل میرٹ پر اسکالرشپس کا اعلان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) نے ضلع گوادر کے 10 میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز، جن میں 5 طالبات اور 5 طلباء شامل ہیں، کو مکمل میرٹ پر فلی فنڈڈ اسکالرشپس کے لیے منتخب کر لیا۔

گوادر: بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) نے ضلع گوادر کے نمایاں طلبہ و طالبات کے لیے شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فلی فنڈڈ اسکالرشپ برائے تعلیمی سال 2025 کے تحت 10 میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز کا مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کر لیا ہے۔ منتخب طلبہ میں پانچ طالبات اور پانچ طلباء شامل ہیں، جنہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق یہ اسکالرشپ پروگرام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس عزم کا مظہر ہے جس کے تحت صوبے کے ذہین اور قابل طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ترقی، معاشرتی بہتری اور بلوچستان کے روشن مستقبل میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ ادارہ صوبے میں تعلیمی ترقی، میرٹ کے فروغ اور ہونہار طلبہ کی مالی معاونت کے ذریعے ایک تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نسل کی تیاری کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بیف خالد ماندائی کی قیادت میں ادارہ مستحق اور قابل طلبہ تک اسکالرشپس اور دیگر تعلیمی سہولیات کی شفاف اور مؤثر فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

بیف نے ضلع گوادر سے منتخب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ طلبہ مستقبل میں مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں