Facebook YouTube TikTok WhatsApp
صحت

یونیسیف نے بولان میڈیکل کالج میڈیا کلب کو ایوارڈ آف ایکسیلینس سے نواز دیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 27 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بولان میڈیکل کالج میڈیا کلب کے وفد نے یونیسیف بلوچستان کے دفتر میں چیف آف فیلڈ آفس مس فٹسم اسیفا سے ملاقات کی، جہاں صحت عامہ سے متعلق آگاہی مہمات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میڈیا کلب اور سوشل اینڈ بیہیویئر چینج (ایس بی سی) سیل کے اراکین نے یونیسیف بلوچستان کے دفتر میں چیف آف فیلڈ آفس مس فٹسم اسیفا سے ملاقات کی، جس میں صحت عامہ سے متعلق جاری آگاہی مہمات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت مس فٹسم اسیفا نے کی جبکہ ایس بی سی ٹیم لیڈ ضیاء سملانی نے سیشن کی قیادت کی۔ اجلاس میں پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو، ای پی آئی بلوچستان، یونیسیف اور بولان میڈیکل کالج میڈیا کلب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بولان میڈیکل کالج میڈیا کلب نے عوامی آگاہی مہمات، ڈیجیٹل ایڈووکیسی اور صحت عامہ کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ میڈیا کلب 2024 سے ایس بی سی سیل، محکمہ صحت بلوچستان اور ای پی آئی بلوچستان کے اشتراک سے امیونائزیشن، کانگو وائرس سے آگاہی اور دیگر صحت عامہ کی مہمات میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

یونیسیف بلوچستان کی چیف آف فیلڈ آفس مس فٹسم اسیفا نے میڈیا کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے عوامی صحت کے فروغ میں اس کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر مس فٹسم اسیفا نے بولان میڈیکل کالج میڈیا کلب کو ایوارڈ آف ایکسیلینس سے نوازا، جبکہ نمایاں خدمات انجام دینے والے اراکین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں