اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے برآمد کنندگان کے لیے سپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کی، جس میں برآمدات کے فروغ اور معاشی ترقی سے متعلق کاروباری برادری کی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ شہباز شریف نے برآمدی شعبے کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔
کاروبار میں آسانی اور توانائی کی لاگت میں کمی
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے جبکہ توانائی کی لاگت میں کمی بھی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ مشکل معاشی حالات کے باوجود مشاورت کے ذریعے بنیادی اصلاحات کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفورسمنٹ اقدامات کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کیے، جبکہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں سے ملک کے میکرو اکنامک حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مائیکرو اکنامک سطح پر مزید بہتری کے لیے مسلسل محنت کی ضرورت ہے تاکہ معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں
PM Shehbaz Sharif Calls for Review of Super Tax Exemption Extension for Exporters, Reaffirms Export-Led Growth Priority



