بلوچستان کی ترقی اب محض دعویٰ نہیں، زمین پر نظر آنے والی حقیقت ہے—یہ سفر رکے گا نہیں، ترقی کا یہ قافلہ جھکے گا نہیں!
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو 2025-26 کے تحت صوبے بھر میں تقریباً 27 ارب روپے کی لاگت سے 2 ہزار 160 ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، جن میں سے 1 ہزار 923 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی پیش رفت 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
یہ ترقی اب صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں، بلکہ اضلاع، تحصیلوں اور دور دراز علاقوں میں عوام کی دہلیز تک پہنچ رہی ہے۔
اس خصوصی ویڈیو سیریز میں ہم آپ کو ضلع بہ ضلع بتائیں گے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کتنے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، کتنی رقم خرچ ہوئی اور کتنا کام مکمل ہو چکا ہے۔
تو آئیے، بلوچستان کی بدلتی ہوئی تصویر کا آغاز کرتے ہیں ضلع دکی سے!
دکی میں ترقیاتی منصوبوں کی 100 فیصد تکمیل
ضلع دکی میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے دونوں مراحل کے تمام منصوبے 100 فیصد مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پہلے مرحلے میں 326.24 ملین روپے، یعنی 32 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے 16 ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، اور تمام 16 منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے۔
دوسرے مرحلے میں ترقیاتی عمل کو مزید وسعت دیتے ہوئے 357.29 ملین روپے، یعنی 35 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے مزید 29 منصوبے شروع کیے گئے، جو تمام کے تمام مکمل ہو چکے ہیں۔
یوں ضلع دکی میں دونوں مراحل کے دوران مجموعی طور پر 683.53 ملین روپے، یعنی 68 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے 45 ترقیاتی منصوبے 100 فیصد مکمل کیے گئے۔
یہ صرف منصوبوں، بجٹ اور اعدادوشمار کی بات نہیں، بلکہ عوام کے لیے بہتر سہولیات، مقامی ترقی اور ایک روشن مستقبل کی جانب عملی پیش رفت ہے۔



