سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں نوجوان خواتین کی قیادت، کاروباری صلاحیتوں اور سماجی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کیلئے تربیتی پروگرام شروع
کوئٹہ: بلوچستان کی نوجوان خواتین کو قیادت، کاروباری صلاحیتوں اور سماجی ترقی کے میدان میں آگے بڑھانے کیلئے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں یوتھ لیڈرشپ، انٹرپرینیورشپ اینڈ سوشل انٹرپرائز ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروگرام میں صوبے کے چھ اضلاع پنجگور، خاران، واشک، گوادر، آواران اور کیچ سے تعلق رکھنے والی 64 منتخب طالبات شرکت کر رہی ہیں۔
نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مشترکہ اقدام
یہ تربیتی پروگرام سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کے تعاون سے جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد طالبات کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں قیادت، کاروبار اور سماجی ترقی کے شعبوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
ماہرین کی جانب سے قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کی تربیت
پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے ماسٹر ٹرینرز، پروفیسر سید حسین حیدر اور پروفیسر عاطف رحیم خان سمیت ڈائریکٹر اورک مہوش ملغانی اور دیگر ماہرین طالبات کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔
تربیتی سرگرمیوں میں نوجوان خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں، کاروباری سوچ، فیصلہ سازی اور سماجی منصوبہ بندی کو فروغ دینے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
طالبات کیلئے خود روزگاری اور سماجی ترقی کے نئے مواقع
پروگرام میں شریک طالبات کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے، نئے کاروباری خیالات کو عملی شکل دینے اور معاشرتی مسائل کے حل کیلئے منصوبے تیار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
نوجوان خواتین کو مستقبل کی قیادت کیلئے تیار کرنے کا عزم
منتظمین کے مطابق پروگرام کا بنیادی مقصد بلوچستان کی نوجوان خواتین کو باصلاحیت رہنما، مؤثر فیصلہ ساز اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی کاروباری شخصیات کے طور پر آگے بڑھنے کیلئے تیار کرنا ہے۔
اس اقدام کے ذریعے طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، معاشی خودمختاری اور سماجی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
SBK Women’s University Launches Youth Leadership and Entrepreneurship Program for 64 Students from Six Districts of Balochistan



