Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

بلوچستان میں سیکیورٹی اور پولیسنگ نظام جدید بنانے کا فیصلہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 06 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ میں 2 ہزار 900 جدید کیمرے نصب، کوئیک رسپانس فورس کے نئے اسٹیشنز قائم ہوں گے، 871 پولیس اہلکار برطرف

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی اور پولیسنگ کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے کوئٹہ انٹیگریٹڈ سیکیورٹی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے بالخصوص کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال اور پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

کوئٹہ میں جدید سیکیورٹی نظام

اجلاس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ گرین ڈیجیٹل کوریڈور کے تحت شہر میں 2 ہزار 900 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے، جبکہ مختلف علاقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے نئے اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہر میں نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

پولیس کو جدید تربیت اور وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں پولیس اہلکاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینے اور ضروری وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

محکمانہ احتساب کے تحت غیر حاضری اور غفلت برتنے پر اب تک 871 پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا جاچکا ہے۔

ایک ہزار پانچ اہلکار پولیس میں واپس

اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف شخصیات کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ایک ہزار پانچ پولیس اہلکاروں کی خدمات بھی واپس لے کر محکمہ پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد پولیس کی افرادی قوت کو عوامی تحفظ اور امن و امان کی ذمہ داریوں کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔

پولیس کی مکمل سرپرستی کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ اگر پولیس کو دہشت گردی کے خلاف میدان میں اتارا گیا ہے تو حکومت انہیں مکمل سرپرستی اور ضروری وسائل بھی فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دستیاب وسائل عوام کے جان و مال کے تحفظ اور فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔

Balochistan launches plans for a modern Quetta Integrated Security Project with 2,900 surveillance cameras, new quick response force stations and enhanced police training.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑