Facebook YouTube TikTok WhatsApp
صحت

بلوچستان کی ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 08 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی سری لنکا میں اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹل ہیلتھ، صحت کے نظام اور تکنیکی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سری لنکا میں صحت کے شعبے میں تعاون پر گفتگو

کولمبو میں صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سری لنکا کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر ہنسکا وجےمونی، پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر نیّر نصیر، اوسلو یونیورسٹی کی پروفیسر کرسٹین برا اور عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے ڈاکٹر راجیش پانڈو سے ملاقاتیں کیں۔صوبائی وزیر صحت کو ڈی ایچ آئی ایس ٹو (DHIS2) ایشیا پیسیفک کانفرنس 2026 کی افتتاحی نشست میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ ملاقاتوں کے دوران بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ نظام، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور اعدادوشمار کی بنیاد پر نگرانی و فیصلہ سازی میں پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔بلوچستان کی ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کی پذیرائیاوسلو یونیورسٹی اور مختلف ممالک کے نمائندگان نے بلوچستان میں مختصر مدت کے دوران ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا اور اصلاحات کو مزید آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی۔

Digital health reforms are helping strengthen healthcare monitoring and data-based decision-making in Balochistan.

سری لنکا کے ساتھ تجربات کے تبادلے پر اتفاق

سری لنکا کے نائب وزیر صحت سے ملاقات میں معیاری طبی خدمات، بیماریوں کی روک تھام، صحت کے فروغ، طبی افرادی قوت کی تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ہیلتھ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سری لنکا کے بنیادی صحت کے نظام، قومی غذائیت پروگرام، غیر متعدی امراض کی روک تھام اور دیگر صحت کے اقدامات سے متعلق تجربات بھی زیرِ بحث آئے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑