چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے جسٹس محمد رؤف عطاء، جسٹس اللہ داد روشان اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی سے حلف لیا۔
تین نئے ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔
جسٹس محمد رؤف عطاء، جسٹس اللہ داد روشان اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی نے ایڈیشنل ججز بلوچستان ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقد
نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز ججز، عدلیہ کے افسران و اہلکاروں، وکلا تنظیموں کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
The newly appointed judges will strengthen judicial services and support timely justice in Balochistan.
صدرِ مملکت نے تقرری کی منظوری دی تھی
صدرِ مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد جسٹس محمد رؤف عطاء، جسٹس اللہ داد روشان اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
ایک سالہ مدت حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی
تینوں ایڈیشنل ججز کی تقرری ایک سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ نئے ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ مدت حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔



