حکومت بلوچستان کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور HBL Konnect کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، معاہدے کا مقصد خصوصی افراد کیلئے مالی معاونت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو مزید آسان اور شفاف بنانا ہے۔
خصوصی افراد کیلئے تعلیمی اور مالی سہولیات
کوئٹہ میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان عصمت اللہ قریش اور HBL Konnect کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کاوشوں اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر ولی محمد نورزئی کی مسلسل محنت کے تحت کیا گیا۔KUMAK پروگرام کے تحت خصوصی افراد کو وظائف اور تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ پی ایچ ڈی تک تعلیم کے اخراجات بھی حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔
The KUMAK program aims to promote education, financial independence and social inclusion for persons with disabilities.
بلاسود قرضوں کی سہولت بھی شامل
خصوصی افراد کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کیلئے بلاسود قرضوں سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ HBL Konnect کے ذریعے مالی معاونت اور دیگر سہولیات مستحق افراد تک آسان، شفاف اور مؤثر انداز میں پہنچانے کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا۔حکومت بلوچستان کے مطابق اس اقدام سے خصوصی افراد کی تعلیم، مالی خودمختاری اور معاشرتی شمولیت کیلئے جاری اقدامات کو مزید تقویت ملے گی۔



