ارسا نے مختلف رِم اسٹیشنز سے 2 لاکھ 47 ہزار 800 کیوسک پانی جاری کیا، جبکہ دریاؤں میں مجموعی آمد 2 لاکھ 60 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم کے مقام پر پانی کی سطح 1550 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو ڈیڈ لیول 1402 فٹ سے 148 فٹ زیادہ ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 1 لاکھ 59 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیے گئے۔
منگلا ڈیم میں پانی کی آمد و اخراج
دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1218.25 فٹ ریکارڈ ہوئی، جو ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 168.25 فٹ بلند ہے۔
منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 19 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
The latest water releases reflect the current flow conditions across Pakistan’s major rivers and reservoirs.
مختلف مقامات پر پانی کا اخراج
ارسا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر 2 لاکھ 38 ہزار 200 کیوسک، تونسہ پر 3 لاکھ 12 ہزار 300 کیوسک، گڈو پر 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور سکھر پر 2 لاکھ 51 ہزار 200 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر 24 ہزار 700 کیوسک جبکہ دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 37 ہزار 600 کیوسک پانی جاری کیا گیا۔



