Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

دونوں ہاتھوں سے محروم رفیع اللہ نے 954 نمبر حاصل کر لیے

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ کے سائنس پوسٹ گریجویٹ کالج کے طالب علم سید رفیع اللہ، جو پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں، نے پاؤں سے لکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ (سالِ دوم) میں 954 نمبر حاصل کرکے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔

کوئٹہ: پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم لیکن غیرمعمولی عزم و حوصلے کے مالک طالب علم سید رفیع اللہ نے انٹرمیڈیٹ (سالِ دوم) کے امتحان میں 954 نمبر حاصل کرکے فرسٹ ڈویژن میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔

سید رفیع اللہ، جو سائنس پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کے طالب علم ہیں، دونوں ہاتھ نہ ہونے کے باوجود اپنے پاؤں سے لکھتے ہیں۔ انہوں نے مسلسل محنت، لگن اور حوصلے سے ثابت کیا کہ جسمانی معذوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

رفیع اللہ کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے والدین اور اساتذہ بلکہ پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر بن گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا خواب ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔

تعلیمی حلقوں اور شہریوں نے سید رفیع اللہ کی غیرمعمولی کامیابی کو دیگر طلبہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ مضبوط ارادے، محنت اور مستقل مزاجی سے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں