Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کوئٹہ

لک پاس میں کسٹمز کی بڑی کارروائی، 87 کلو افیون برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ کے علاقے لک پاس میں کسٹم انفورسمنٹ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 87 کلوگرام افیون برآمد کر کے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے لک پاس میں کسٹم انفورسمنٹ یونٹ نے اینٹی اسمگلنگ کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 87 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد ہونے والی افیون کی تخمینہ مالیت 580.464 ملین روپے ہے۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 3.5 ملین روپے بتائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات اور گاڑی کی مجموعی مالیت 583.964 ملین روپے بنتی ہے۔ افیون کو انتہائی مہارت سے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا، تاہم تلاشی کے دوران اسے برآمد کر لیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں