ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو منعقد ہوگی۔
جاتی امرا میں نکاح کی تقریب
ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوگی، جس میں قریبی اہلخانہ اور محدود تعداد میں مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ تقریب کو نجی نوعیت کا رکھا جائے گا۔
Mahnoor Safdar’s nikah ceremony is expected to be held privately in Jati Umra.
لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن
ماہ نور صفدر نے حال ہی میں لندن سے گریجویشن مکمل کی، جس کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی شرکت کی۔
مریم نواز نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہ نور کی گریجویشن ان کے اور پورے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔



