Facebook YouTube TikTok WhatsApp
صحت

محسن نقوی نے تربت میں جدید ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اسپتال کا افتتاح کر دیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 27 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں جدید ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے اسے علاقے میں صحت کی سہولیات کے فروغ کی اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال ایف سی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں کو بھی جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورۂ تربت کے دوران ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈکوارٹرز میں جدید سہولیات سے آراستہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اسپتال کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اسپتال کو علاقے میں صحت کی سہولیات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

وزیر داخلہ نے اسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، خصوصی وارڈز، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین یونٹس، آپریشن تھیٹرز اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کم وقت میں جدید طبی مرکز کی تعمیر اور اسے فعال بنانے پر انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تربت کو طویل عرصے سے جدید طبی سہولیات سے مزین اسپتال کی ضرورت تھی، اور انہیں خوشی ہے کہ یہ منصوبہ مختصر مدت میں مکمل ہو کر عوام کی خدمت کے لیے فعال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال ایف سی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں کو بھی معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

حکام کے مطابق جدید اسپتال کے قیام سے تربت اور گردونواح کے عوام کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی معیاری اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ یہ منصوبہ بلوچستان میں صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں