Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

نوشکی میں 8 سالہ بچی کے مبینہ قتل و زیادتی کا واقعہ، وزیر داخلہ بلوچستان کا نوٹس

✍️ Nazrban Balochistan 📅 31 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

نوشکی میں 8 سالہ بچی کے مبینہ قتل و زیادتی کا واقعہ، وزیر داخلہ بلوچستان کا نوٹس

احمد وال میں افسوسناک واقعہ، ایک ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کیے جانے کے افسوسناک واقعے پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

واقعے پر اہل خانہ کا مقدمہ، انصاف کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق احمد وال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔ اہل خانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Balochistan authorities take notice of the alleged rape and murder of an eight-year-old girl in Nushki as police arrest one suspect.

لاش قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر بچی کو زیادتی اور قتل کرنے کے بعد دفن کر دیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی کے لیے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید حقائق معلوم ہونے کی توقع ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے رپورٹ طلب کرلی

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے نوشکی کے علاقے احمد وال میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نوشکی اور ڈی آئی جی رخشان ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق وزیر داخلہ نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

ملزم گرفتار، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کے مطابق پولیس نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں