Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کوئٹہ

واٹر ٹینکرز کے لیے حفاظتی اقدامات سخت، کم عمر اور غیر رجسٹرڈ ڈرائیورز پر پابندی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 29 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ضلعی انتظامیہ نے واٹر ٹینکرز کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے کے لیے کم عمر اور بغیر شناختی کارڈ ڈرائیورز پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹریفک پولیس، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں اور قومی شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی شخص کو واٹر ٹینکر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں گرفتاری اور واٹر سپلائی بند کرنا بھی شامل ہوگا۔

اجلاس میں ٹینکر مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، تمام واٹر ٹینکروں کی اگلی اور پچھلی لائٹس ہر وقت فعال رکھیں، جبکہ ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس جلد از جلد مکمل کرائے جائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے لیے محفوظ ٹریفک ماحول فراہم کرنا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں