Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 19 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

گوگل کا پاکستانی طلبہ کو ایک سال کیلئے Gemini AI کی مفت رسائی دینے کا اعلان، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان میں گوگل کی باضابطہ توسیع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا، جس کے ساتھ عالمی ٹیکنالوجی کمپنی نے ملک میں اپنی موجودگی کو باضابطہ طور پر وسعت دے دی ہے۔

وزیراعظم نے گوگل کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کمپنی کے لیے ایک اہم نیا باب ہے جہاں ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Google expands its presence in Pakistan with a focus on digital skills and AI.

پاکستانی طلبہ کیلئے Gemini AI کی مفت سہولت

گوگل کے نائب صدر برائے حکومتی امور و پبلک پالیسی ولسن وائٹ نے کہا کہ کمپنی پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کی خواہاں ہے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی و مہارتوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستانی طلبہ کو جلد گوگل کی مصنوعی ذہانت کی سروس Gemini تک ایک سال کے لیے مفت رسائی فراہم کی جائے گی، جس سے طلبہ کو AI پر مبنی تعلیمی اور سیکھنے کے جدید ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی۔

ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کی تربیت پر توجہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری خدمات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی جاری ہے۔

انہوں نے حکومت کے Digital Nation Pakistan وژن اور نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کے اقدامات سے گوگل کے وفد کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیز کے ساتھ تعاون پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کے لیے روزگار و ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

پاکستان میں Chromebook کی مقامی اسمبلی

گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے پاکستان میں مقامی شراکت داروں کے تعاون سے قائم Chromebook اسمبلی لائن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مقامی طور پر تیار کیے جانے والے Chromebooks کو خطے کے دیگر ممالک کو برآمد کرنے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان کی نوجوان آبادی کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، گیمنگ اور دیگر شعبوں میں اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑