Facebook YouTube TikTok WhatsApp
صحت

پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 04 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ لاحق ہے، ملک میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین اس بیماری کے خدشے سے دوچار ہیں، جبکہ سالانہ 90 ہزار کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور تقریباً 40 ہزار خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔

معروف طبی ماہر ڈاکٹر آصف چنڑ نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاتی کا سرطان چھاتی کے خلیوں سے بنتا ہے، یہ بیماری مردوں اور خواتین دونوں میں ہوسکتی ہے، تاہم خواتین میں اس کی شرح زیادہ ہے۔

50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے کیسز میں اضافہ

ڈاکٹر آصف چنڑ نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جن میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص بھی نمایاں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے صرف ایک ہفتہ نہیں بلکہ اکتوبر کا پورا مہینہ مختص کیا گیا ہے۔

ابتدائی تشخیص سے بیماری پر قابو پانا ممکن

طبی ماہر کے مطابق چھاتی کے سرطان کے 66 فیصد مریضوں میں بیماری کی تشخیص 55 سال کی عمر کے بعد ہوتی ہے، تاہم اگر بیماری کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص ہوجائے تو اس پر قابو پانے کے امکانات بہتر ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر آصف چنڑ نے کہا کہ چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی شعور اور آگاہی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنایا جاسکے

Pakistan Breast Cancer Alert: 1 in 9 Women at Risk, Experts Urge Early Detection and Awareness

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑