Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی، امِ ہانی کی تباہ کن باؤلنگ، 4 اوورز میں 3 وکٹیں

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے ویمنز کرکٹ مقابلے میں بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستان نے 145 رنز بنائے

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 45 رنز بنائے، جبکہ گل فیروزہ نے 31 اور عالیہ ریاض نے 25 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش 114 رنز تک محدود

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 114 رنز بنا سکی۔

شمیم اختر نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم پاکستانی باؤلرز نے اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش کو ہدف تک پہنچنے سے روک دیا۔

امِ ہانی کی شاندار باؤلنگ

پاکستان کی جانب سے امِ ہانی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تسمیہ رباب، فاطمہ ثنا، نَشرا سندھو اور عائشہ ظفر نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی کامیابی کے ساتھ خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

Pakistan women defeat Bangladesh by 31 runs to win the bronze medal in cricket at the Asian Games 2026.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑