Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 09 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل ای او سی کے مطابق نئے معاوضے کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہوگا، جو 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔

3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

حکام کے مطابق قومی مہم کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

فرنٹ لائن ورکرز کے معاوضے میں اضافے کا مقصد انسدادِ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور مہم کی مؤثر انداز میں تکمیل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

Pakistan Raises Daily Allowance for Polio Workers by 28% Ahead of September Vaccination Campaign

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑