Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 384 اور ڈیزل 415 روپے فی لیٹر ہوگیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 16 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرول بھی مہنگا

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔

Pakistan Raises Petrol and Diesel Prices, New Rates Effective September 16*

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑