اوگرا نے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کر دیا، جن کا اطلاق 24 جولائی 2026 سے ہوگا۔
اعلان کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پیٹرول 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر تھی۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے اور ان پر عملدرآمد 24 جولائی سے نافذ ہوگا۔



