Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 04 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاکستان کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کائنات امتیاز نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

کائنات امتیاز 2010 اور 2014 میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ رہیں۔

انہوں نے آخری ون ڈے میچ جنوری 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی اکتوبر 2022 میں تھائی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

کرکٹ کے بعد میچ ریفری کے طور پر نیا سفر

کائنات امتیاز کرکٹ کمنٹری کے شعبے سے بھی وابستہ رہی ہیں جبکہ اب انہوں نے ویمن میچ ریفری کے طور پر بھی اپنے کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔

کائنات امتیاز کی والدہ سلیمہ امتیاز بھی کرکٹ سے وابستہ ہیں اور آئی سی سی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پینل میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون امپائر ہیں۔

سلیمہ امتیاز اب تک 9 ویمن ون ڈے انٹرنیشنل اور 69 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرچکی ہیں۔

Pakistan Women’s Cricketer Kainat Imtiaz Announces Retirement from International Cricket

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑