ترغیبی ادب، ذہنی صلاحیتوں اور حوصلہ افزائی پر کتابیں تحریر کرنے والے دولت خان کاکڑ کی ادبی خدمات کو سراہا گیا
کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصنف دولت خان کاکڑ نے کم عمری میں چار کتابیں تحریر کرکے نمایاں ادبی اعزاز حاصل کرلیا ہے، جس کے بعد انہیں صوبے کے ابھرتے ہوئے نوجوان مصنفین میں شمار کیا جا رہا ہے۔
چار کتابوں کے مصنف
دولت خان کاکڑ کی تحریروں میں ترغیبی ادب، ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے، مثبت سوچ اور مشکلات کا مقابلہ کرنے جیسے موضوعات نمایاں ہیں۔ ان کی معروف کتابوں میں “The Power of Minor Shift” بھی شامل ہے۔
نوجوانوں کیلئے ادبی پلیٹ فارم
دولت خان کاکڑ نے ادب، بلاگز اور آڈیو بکس کے فروغ کیلئے “کتابوں کی دولت (Kitabon Ki Dolat)” کے نام سے ڈیجیٹل لائبریری اور پبلشنگ پلیٹ فارم بھی قائم کیا ہے۔
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مثال
کم عمری میں چار کتابیں لکھنے اور ادبی میدان میں اعزاز حاصل کرنے والے دولت خان کاکڑ کی کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عزم، مطالعہ اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔
Young Balochistan writer Daulat Khan Kakar earns recognition after authoring four books at a young age, including The Power of Minor Shift, and promoting literature through his digital platform Kitabon Ki Dolat.



