Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، گورنر بلوچستان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 23 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، منشیات اور دیگر شہری مسائل کے حل کے لیے فوری اور مربوط اقدامات کیے جائیں گے۔

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز، پانی کی قلت، صفائی کی ناقص صورتحال اور منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان جیسے مسائل کے حل کے لیے فوری اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں کے باقاعدہ دورے کریں تاکہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے، جبکہ کوئٹہ کے امن، صفائی اور تاریخی حسن کی بحالی حکومت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں