Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

کوئٹہ میں ثناء اللہ خان اچکزئی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان اسمبلی کے لان میں سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران اور معززینِ شہر کی شرکت، سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت

مرحوم ثناء اللہ خان اچکزئی کے لیے فاتحہ خوانی

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی و قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے جوان سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے لان میں فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت

فاتحہ خوانی میں مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران، معززینِ شہر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سمیت دیگر سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مرحوم کی مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے دعا

اس موقع پر شرکاء نے ثناء اللہ خان اچکزئی کی مغفرت، درجاتِ بلندی اور بخشش کے لیے دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

The gathering brought together people from different walks of life to offer condolences and prayers.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں