Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کوئٹہ

کوئٹہ میں سمنگلی روڈ کی توسیع اور فٹ پاتھ کی تعمیر آخری مراحل میں

✍️ Nazrban Balochistan 📅 25 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

سمنگلی روڈ کی توسیع سے ٹریفک مسائل میں کمی، شہریوں کا باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

سمنگلی روڈ پر ترقیاتی کام جاری

کوئٹہ: صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں سمنگلی روڈ کی توسیع اور نئے فٹ پاتھ کی تعمیر بھی شامل ہے۔ سمنگلی روڈ پر جاری ترقیاتی کام اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

سمنگلی روڈ ویسٹرن بائی پاس سے شہداء زیارت چوک تک جاتی ہے اور زرغون روڈ اور ایئرپورٹ روڈ سے بھی منسلک ہوتی ہے، جس کے باعث یہ کوئٹہ کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے۔

اہم سرکاری و نجی ادارے موجود

سمنگلی روڈ پر وفاقی، صوبائی اور نجی شعبے کے متعدد اہم ادارے واقع ہیں، جن میں وفاقی محتسب، محکمہ ماحولیات، محکمہ جنگلات اور کڈنی سینٹر شامل ہیں۔

شاہراہ کی توسیع سے نہ صرف آمدورفت میں بہتری متوقع ہے بلکہ شہریوں کو ٹریفک کے دباؤ سے بھی مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔

The road expansion is improving traffic flow and transportation facilities for Quetta residents.

شہریوں کا باقی کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

مقامی شہریوں نے سمنگلی روڈ کی توسیع کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے درپیش شدید ٹریفک مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باقی ماندہ کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ سمنگلی روڈ مکمل طور پر فعال ہو اور کوئٹہ کے شہریوں کو آمدورفت میں مزید سہولت مل سکے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں