Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

کوئٹہ ویسٹ: موسمِ سرما کی تعطیلات کی فیس میں 50 فیصد رعایت کا حکم

✍️ Nazrban Balochistan 📅 11 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کے دفتر سے جاری سرکلر کے مطابق ضلع کوئٹہ ویسٹ کے تمام نجی اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کی مکمل فیس وصول نہ کی جائے۔

وصول شدہ فیس کا 50 فیصد واپس یا آئندہ ماہ کی فیس میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے والے نجی اسکول طلبہ کو وصول شدہ فیس کا 50 فیصد واپس کریں یا یہ رقم آئندہ ماہ کی فیس میں ایڈجسٹ کریں۔

احکامات کی خلاف ورزی پر اسکول سیل اور رجسٹریشن منسوخی کی سفارش ممکن

مراسلے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف اسکول سیل کرنے، رجسٹریشن منسوخی کی سفارش اور توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

تین دن میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ ویسٹ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام نجی اسکولوں کو ان احکامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے اور تین دن کے اندر تعمیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے۔

تعطیلات میں کلاسز جاری رکھنے والے اسکولوں کے لیے خصوصی شرط

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران کلاسز جاری رکھنے والے اسکول حاضری کا ریکارڈ اور تعلیمی سرگرمیوں کے ثبوت متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کرنے کی شرط پر اس مدت کی فیس وصول کر سکتے ہیں۔

Quetta West Orders Private Schools to Refund 50% of Winter Vacation Fees or Adjust the Amount in Next Month’s Fee.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑