پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایے بڑھانے کا اعلان
کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
17 روز میں ڈیزل 19، پیٹرول 20 روپے مہنگا
اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 17 روز کے دوران ڈیزل 19 روپے جبکہ پیٹرول 20 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
ہڑتال مؤخر، مطالبات پر پیش رفت نہ ہوسکی
انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی یقین دہانیوں پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی گئی تھی، تاہم بیشتر مطالبات پر تاحال خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔
بڑھتے اخراجات کے باعث کرایوں میں اضافہ
ملک شہزاد اعوان کے مطابق ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
Pakistan Goods Transport Alliance Announces 5% Increase in Freight Charges After Fuel Price Hike



