Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

ہنہ اُرک میں موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہائش گاہوں کی تعمیر جاری

✍️ Nazrban Balochistan 📅 28 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

یو این ڈی پی، حکومتِ جرمنی اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے ہنہ اُرک کے سیلاب متاثرین کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہائش گاہیں تعمیر کی جا رہی ہیں

کوئٹہ: اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد ہنہ اُرک، بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہائش گاہوں کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔

یو این ڈی پی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ جرمنی کے مالی تعاون، کے ایف ڈبلیو اسلام آباد اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے جاری ہے، جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو باوقار رہائش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل میں موسمیاتی آفات اور شدید موسمی حالات کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔

ادارے کے مطابق یہ اقدام نہ صرف متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مقامی آبادی کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں