Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

✍️ Nazrban Balochistan 📅 01 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا — یکم ستمبر سے نئی قیمتیں نافذ

حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

نئی اور پرانی قیمتوں کا موازنہ

پیٹرول:

پیٹرول کی قیمت 342.02 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 342.79 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اس طرح پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل:

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371.44 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 370.41 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس طرح ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑