Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کالم

خوشی حاصل کرنے کے طریقے

✍️ Nazrban Balochistan 📅 02 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

خوشی باہر نہیں، ہمارے سوچنے اور جینے کے انداز میں چھپی ہے۔

تحریر: ساجدہ حسین

خوشی انسان کی زندگی کا ایک خوبصورت اور ضروری احساس ہے، جس کے حصول کے انداز ہر شخص کے لیے مختلف ہو سکتے ہیں

 

خوشی انسان کی زندگی کا ایک خوبصورت اور ضروری احساس ہے۔ ہر شخص کے لیے خوشی کا مفہوم اور اسے حاصل کرنے کا انداز مختلف ہو سکتا ہے۔ کسی کے لیے اپنی پسند کا کام کرنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تو کسی کے لیے اپنوں کے ساتھ وقت گزارنا، دوسروں کی مدد کرنا یا کسی مقصد میں کامیابی حاصل کرنا اطمینان اور مسرت کا سبب بنتا ہے۔ تاہم، زندگی میں کچھ ایسے اصول اور عادات بھی ہیں جو انسان کو حقیقی اور دیرپا خوشی کے قریب لے جاتی ہیں۔

 

خوشی کا احساس کیوں ضروری ہے؟

 

خوشی کا احساس انسان کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس کے بغیر زندگی بےمعنی ہوتی ہے۔ انسان زیادہ تر کام خوشی حاصل کرنے کے لیے کرتا ہے۔ ہر کام کے پیچھے کا مقصد خوشی حاصل کرنے کا ہوتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ ہر کسی کے نزدیک خوشی کا مطلب مختلف ہوتا ہے۔ کوئی مادی چیز حاصل کر کے تو کوئی روحانی تسکین کو خوشی سمجھتا ہے۔

لیکن بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو سب کے لیے ایک طرح کی خوشی پیدا کرتی ہیں۔ انسان کو لگتا ہے کہ خوشی صرف دنیاوی کامیابی سے حاصل ہوتی ہے، اس کے حصول کے لیے وہ جی جان لگا کر محنت کرتا ہے مگر وہ چیز حاصل ہونے کے بعد صرف وقتی خوشی دے کر ختم ہو جاتی ہے۔

 

روحانی سکون اور خوشی

 

انسان کے اصل خوشی کا تعلق اس کی روح سے ہے۔ اگر روح خوش نہیں تو انسان کو خوشی نہیں مل سکتی۔ روح کو اس کی غذا ملنی چاہیے اور روح کی غذا عبادت ہے۔

اگر انسان اللہ کی عبادت کرتا ہے اور روز مرہ کی زندگی میں اللہ کی رضا کو شامل کرتا ہے تو اس کی زندگی میں خود بخود سکون پیدا ہو جاتی ہے۔

 

خوشی حاصل کرنے کے آسان طریقے

 

بعض اوقات کچھ کام ایسے بھی ہوتے ہیں جس کو حاصل کرنے سے خوشی ملتی ہے جیسے شکرگزاری کی عادت کو اپنانا، اللہ سے یا اپنے قریبی لوگوں سے اپنے دل کی باتیں شیئر کرنا، مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ہنسنا، حال میں جینا، دوسروں کے ساتھ مقابلہ بازی کرنے سے گریز کرنا اور صرف اپنی زندگی پر توجہ دینا۔

فارغ اوقات میں اپنی پسند کا کام کرنا جیسے سکچنگ کرنا، اپنی پسند کا کھانا بنانا، کچھ وقت خاموشی میں گزارنا۔ خوشی کا احساس دگنا ہوتا ہے جب آپ اس میں اپنے عزیز و اقارب کو بھی شامل کرتے ہیں۔

خوشی ہمیشہ ذاتی نہیں ہوتی بلکہ آپ دوسروں کے ساتھ نیکی کر کے بھی خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

Simple habits like gratitude, exercise, good sleep, and meaningful connections can support happiness and emotional well-being.

 

خوشی اور سائنسی علوم

 

ہر احساس کی طرح خوشی بھی ابدی نہیں ہوتا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان خوشی کی تلاش چھوڑ دے۔ اگر ہم خوشی کو سائنسی علوم کے ذریعے مزید سمجھیں تو جو کیمیکل جسم اور دماغ میں خوشی پیدا کرتی ہے ڈوپامین کہلاتی ہے۔

ڈوپامین جسم میں خوشی، حوصلہ افزائی، سیکھنے، توجہ دینے اور انعام سے متعلق رویہ کا باعث بنتی ہے۔ یہ وہ کیمیکل ہے جو کسی فائدہ مند کام کرنے پر خوشی کا احساس پیدا کرتی ہے۔ مثال کے طور پر امتحان میں اچھے نمبر ملنے پر مزید پڑھنے کا شوق، کسی کھیل میں کامیابی ملنے پر دوبارہ کھیلنے کی خواہش۔

اس کے علاوہ ایک اور کیمیکل جو مزاج کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے سیروٹونن کہلاتی ہے جو مختلف کام جیسے اچھی خوراک کھانے، گہری نیند اور گہرا سانس لینے سے پیدا ہوتی ہے۔

اینڈورفن وہ ہارمون ہے جو سٹرس کو کم کرتا ہے۔ یہ کیمیکل گانا گانے، ورزش کرنے اور سٹریچنگ وغیرہ سے پیدا ہوتی ہے اور آخر میں آکسیٹوسن جو شکرگزاری کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔

خوشی کا حصول زندگی کو معنی خیز بناتا ہے

 

غرض یہ کہ خوشی کا حصول ہمارے زندگی کو معنی خیز بناتا ہے اور خوشی کا احساس ایک بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں