Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

لورالائی میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس نشستیں 50 سے بڑھا کر 100 کر دی گئیں

✍️ Nazrban Balochistan 📅 02 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پی ایم اینڈ ڈی سی نے تدریسی سہولیات، فیکلٹی، ہسپتال اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کے بعد 100 نشستوں کی منظوری دے دی

کوئٹہ: ترجمان محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے لورالائی میڈیکل کالج کی سالانہ ایم بی بی ایس نشستیں بڑھانے کی منظوری دے دی، جو بلوچستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے کالج کا تفصیلی معائنہ

ترجمان کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی کے معائنہ کاروں نے 17 اور 18 اگست کو کالج کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں تدریسی سہولیات، فیکلٹی، منسلک تدریسی ہسپتال، انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مطلوبہ معیار پورا ہونے پر کالج کو 100 نشستوں کی منظوری دی گئی۔

نشستوں میں اضافے کو اہم کامیابی قرار

ترجمان نے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی قیادت اور سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی کی نگرانی میں جاری کوششوں کا نتیجہ ہے۔

لورالائی اور تربت میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے نئے مواقع

ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے وفد نے لورالائی اور تربت کا دورہ کیا، جس کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نے خصوصی طیارہ فراہم کیا۔ دورے کے بعد دونوں شہروں کے متعلقہ تدریسی ہسپتالوں کو سی پی ایس پی کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سائٹس قرار دیا گیا، جس سے بلوچستان کے ڈاکٹروں کے لیے تخصصی تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

Loralai Medical College MBBS seats increased from 50 to 100 after PMDC approves expanded medical education capacity.

جھالاوان اور مکران میڈیکل کالجز کے معائنے متوقع

ترجمان کے مطابق رواں ماہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار اور مکران میڈیکل کالج تربت کے معائنے بھی متوقع ہیں۔

ڈاکٹروں کی کمی کم کرنے میں مدد ملے گی

حکومت کا کہنا ہے کہ میڈیکل نشستوں میں اضافے اور پوسٹ گریجویٹ تربیت کے مواقع بڑھانے سے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کم کرنے اور دوردراز علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں