Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل

✍️ Nazrban Balochistan 📅 05 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مرمت کے باعث جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ، پشاور سے آنے والی ٹرین جیکب آباد تک محدود کردی گئی

جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ

کوئٹہ: بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس 2 روز کے لیے معطل کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے۔

Pakistan Railways suspends Quetta-Peshawar train services for two days due to railway track maintenance.

5 اور 6 ستمبر کو ٹرین پشاور نہیں جائے گی

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی آج جیکب آباد تک محدود کردی گی ہے ۔

مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ٹرین سروس کی معطلی اور جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کیے جانے کے باعث کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریک کی مرمت کے بعد سروس بحالی متوقع

ریلوے حکام کے مطابق موجودہ معطلی ٹریک کی مرمت کے باعث کی گئی ہے، جس کے بعد معمول کے مطابق ٹرین سروس بحال ہونے کی توقع ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں