Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

چھٹا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 20 ستمبر سے شروع ہوگا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 08 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ: چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جبکہ فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا جائزہ

سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ کے شیڈول، ٹیموں کی شرکت، گراؤنڈز، لاجسٹکس، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کو ملک کی نمایاں اور ٹاپ فٹبال ٹیموں کو شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دینے اور ان کی شرکت یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

فٹبال کے فروغ کا اہم ایونٹ

سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ملک کے بڑے فٹبال ایونٹس میں شمار ہوتا ہے اور صوبے میں فٹبال کے فروغ کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور بلوچستان کو ملک کے فٹبال نقشے پر مزید نمایاں کرنا ہے۔

Balochistan Football Gold Cup 2026 to Start September 20, Final Scheduled for October 5

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں