Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کی زیر صدارت اجلاس، کھیلوں کے آئندہ بڑے ایونٹس کی تیاریوں کا جائزہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 08 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ، 8 ستمبر: صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں آئندہ کھیلوں کے ایونٹس کی تیاریوں، گراؤنڈز کی مرمت اور کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان دُرا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سجاد اسلم اور ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس امجد حسین نے شرکت کی۔

آئندہ کھیلوں کے ایونٹس

اجلاس میں انٹرا پروونشل چیلنج کپ، چھٹا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ، یوتھ گیمز اور ویمن لیڈرشپ گرلز کانفرنس سمیت دیگر ایونٹس کے انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

گراؤنڈز کی تیاری

شرکاء نے کرکٹ اکیڈمی، کیو ڈی اے فٹسال گراؤنڈ، اسپنی روڈ فٹسال گراؤنڈ اور شاہوانی فٹبال گراؤنڈ سمیت مختلف کھیلوں کے میدانوں کی مرمت اور ایونٹس کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انٹرا پروونشل چیلنج کپ

اجلاس کو بتایا گیا کہ انٹرا پروونشل چیلنج کپ کا آغاز 8 ستمبر سے کوئٹہ میں ہوگا، جس میں بلوچستان کے 16 اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں انڈر 19 اور انڈر 23 کے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ فائنل 14 ستمبر کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا.

Balochistan Sports Events 2026: Major Tournaments and Ground Renovation Plans Reviewed

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں